درجہ حفظ کے سالانہ امتحان ۱۴۴۷ھ کے نتائج ویب سائٹ سے ملاحظہ فرمائیں۔
درجہ کتب کے سالانہ امتحانات ۱۴۴۷ھ کے نتائج ویب سائٹ سے ملاحظہ فرمائیں۔
ضمنی امتحان کی تاریخ بروز هفته تا جمعرات بتاریخ 23 تا 28 شوال المکرم 1447ھ مطابق 11 تا 16 اپریل 2026 ء
ضمنی امتحان کے داخلے 10 شوال المکرم 1447ھ تک وصول کیے جائیں گے ضمنی امتحان میں درجہ کتب کا مکمل داخلہ آن لائن ہوگا، داخلہ فارم پر وصول نہیں کیا جائے گا۔ (فیس کا ثبوت، چالان فارم اور داخلہ کی فہرست بھیجنا لازم ہے )۔
آن لائن داخلوں کی قلمی فہرست ( ہاتھ سے لکھی گئی ) بھی دفتر وفاق کو بھیجنا لازم ہے ۔
راسبین کو ضمنی امتحان میں شرکت کی بالکل اجازت نہیں ہوگی ۔
جو طلباء کسی پر چہ میں غائب ہوں گے یا کوئی پرچہ کا لعدم ہو گا تو انہیں ضمنی قرار دیا جائے گا، چاہے وہ مجموعی طور پر چالیس فیصد نمبر حاصل کر چکے ہوں ۔ کامیابی کے لیے لازم ہوگا کہ وہ ان مضامین کا پرچہ دوبارہ دیں۔
حفظ کے سالانہ امتحان میں غیر حاضر رہنے والے یا را سب ہونے والے طلبہ وطالبات حفظ کے ضمنی امتحان میں شرکت کر سکتے ہیں۔ نیز ایسے طلبہ وطالبات جنہوں نے سالانہ امتحان کے داخلے تک حفظ مکمل نہیں کیا تھا اور اب رمضان المبارک تک حفظ مکمل کر لیا ہے، ان کے داخلہ فارم بھی اس امتحان کے لیے بھجوائے جا سکتے ہیں۔
راسبین کو ضمنی امتحان میں شرکت کی بالکل اجازت نہیں ہوگی ۔ جبکہ ضمنی اور رفع درجات والے طلبہ ضمنی امتحان میں شرکت کر سکیں گے۔ رفع درجات والے جس پرچے کا امتحان دوبارہ دیں گے حسب ضابطہ امتحان ہال میں آکر حاضری لگانے پر اس پرچہ کے سابقہ نمبر کا لعدم ہوں گے چاہے وہ حاضری لگانے کے بعد پرچہ دے یا نہ دے۔
امسال 1447ھ میں درجہ حفظ کے دوسرے امتحان کا داخلہ 10 ذیقعدہ 1447ھ تک وصول کیا جائے گا اور امتحان یکم ذو الحجہ 1447ھ کو ہو گا۔
حفظ کے امتحان میں جن طلبہ کا نتیجہ بوجہ پرائیویٹ یا مقطوع اللحیہ کالعدم ہو وہ اسی سال دوسرے امتحان میں شرکت کے اہل نہیں ہوں گے اور ایک سال کے بعد امتحان میں شرکت کر سکیں گے۔
سالانہ امتحان 1447 ھ کے پرچوں پر نظر ثانی کی درخواستیں 10 شوال المکرم تک وصول کی جائیں گی ۔ وفاق کا مرتب کردہ نظر ثانی فارم ہی استعمال کیا جائے ، جو کہ وفاق کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
ایک پر چہ پر نظر ثانی کی فیس، متعلقہ درجہ کی مکمل داخلہ فیس کے مساوی ہے ۔ (20 رمضان المبارک تک ملنے والی درخواستوں پر 10 شوال تک نظر ثانی کی جائے گی، باقی درخواستوں پر بعد میں ہوگی )۔
نئے مدارس کا الحاق شوال المکرم سے اختتام ربیع الاول تک کیا جائے گا۔
تجدید الحاق، ترقی الحاق و بحالی الحاق پورا سال جاری رہے گی۔تجدید الحاق فیس 750 روپے ہے۔
رجسٹریشن درجہ اولی یکم ربیع الاول تا اختتام ربیع الاول 220 روپے، یکم ربیع الثانی تا 15 ربیع الثانی 440 روپے اور 16 ربیع الثانی تا اختتام ذوالحجہ 660 روپے ہوں گے۔
مدرسہ/جامعہ کی سالانہ فیس اور ماہنامہ وفاق کی فیس ہر سال ادا کرنا ضروری ہے۔
وفاق المدارس کی اسناد پر آئی بی سی سی کی تصدیق کا نظام تبدیل ہوگیا ہے۔ نئے نظام کے تحت اب سر بمہر لفافہ لے جانے کی ضرورت نہیں رہی، بلکہ تصدیق کا عمل مکمل طور پر آن لائن کر دیا گیا ہے۔ اس کے لیے باقی ماندہ کوائف کے ساتھ "کوائف نامہ برائے تصدیق آئی بی سی سی" کا فارم ڈاؤن لوڈ کر کے مکمل طور پر پُر کرنا اور دفتر وفاق کو ارسال کرنا لازمی ہے۔
مدارس لاگ ان (اکاؤنٹ)میں تجدید الحاق فارم دے دیا گیا ہے۔ سند الحاق کی تاریخ تنسیخ سے 1ماہ قبل فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
ویب سائیٹ پڑھنے میں دشواری ہو رہی ہے، تو برائے مہربانی اردو فونٹ ''جمیل نوری نستعلیق'' انسٹال کریں۔