Sample menu:

 
 

مکمل تبدیلی کی صورت میں کوائف

(الف)مدرسہ کا تصدیق نامہ جس میں تبدیلی کے بارے میں صراحتاًوضاحت ہو۔

(ب)فارم ’ ب ‘نادرا٬شناختی کارڈ یامیٹر ک سند کی فوٹوکاپی میں سے کسی ایک کاہونا لازمی ہے۔

(ج)اصل عدالتی بیان حلفی۔

(د)اصل اخباری اشتہار کا تراشہ۔

(ر)اصل اسناد بمعہ کشف الدرجات۔

(ز)فیس کی اصل رسید۔

جزوی تبدیلی کی صورت میں کوائف

(الف)مدرسہ کا تصدیق نامہ جس میں تبدیلی کے بارے میں صراحتاًوضاحت ہو۔

(ب)فارم ’ ب ‘نادرا٬شناختی کارڈ یامیٹر ک سند کی فوٹوکاپی میں سے کسی ایک کاہونا لازمی ہے۔

(ج )اصل اسناد بمعہ کشف الدرجات۔

(د)فیس کی اصل رسید۔

گمشد گی کی صورت میںکوائف

(الف)متعلقہ مدرسہ کے لیٹر پیڈ پر تصدیق نامہ بمعہ مکمل کوائف جس میں گمشدگی کے بارے میںوضاحت ہو۔

(ب)اخبار ی اشتہار کا اصل تراشہ۔

(ج)فیس کی اصل رسید۔

مثنى اسناد کى شرح فيس

شہادةحفظ القرآن الکریم 200/=روپے شہادة المتوسطہ 200/=روپے شہادة الثانویہ العامہ 200/=روپے

شہادةالثانویہ الخاصہ 400/=روپے شہادة العالیہ 400/=روپے

شہادة العالمیہ 600/=روپے تحتانی اسناد فیس 500/=روپے

کشف الدرجات 50/=روپے

نوٹ:۔

(الف) اسناد میں وقفہ صرف اسی صورت میں بن سکے گا جبکہ طالب علم نے راسب یا ضمنی ہونے کے بعدشرکت کی ہو ۔جن طلباءنے رفع درجات کیلئے امتحان دیا ہو ان کوسابقہ سند جاری ہوسکتی ہے۔اس کیلئے مدرسہ کے لیٹر پیڈ پرتصدیق جس میں طالب علم کے راسب یا ضمنی ہونے کی وضاحت کی گئی ہو اور سند جاری کرنے کی فیس وصول کی جائے گی۔

(ب) غلط اندراج دفتر وفاق کی طرف سے ہو تو ایک سال تک دفتر بغیرکسی فیس کے درستگی کرے گا۔ایک سال گزرنے کے بعدفیس وصول کی جائے گی۔

(ج) ارسال کردہ رقم کا ثبوت مثلاً منی آرڈریا بینک ڈرافٹ کی اصل رسید درخواست کے ساتھ لف کریں۔نقد رقم لفافے کے اندر ہرگز نہ ڈالیں ۔

(د) اسناد کی تصحیح کے دوران عالمیہ بنین کی کم از کم عمر 20سال اور عالمیہ بنات کی عمر 16سال ہونا لازمی ہے۔

(ر) واپسی پتہ صاف مکمل اور واضح تحریر فرمائیں نیز اپنا رابطہ نمبر بھی لکھیں۔

(ز) مزید معلومات کیلئے ان نمبروںپردفتری اوقات میں رابطہ کریں۔ 061-6539376-6539665 آخر میں ایکسٹنشن نمبر107یا106 ملائیں۔

(س) درستگی یاگمشدگی اسناد کیلئے ڈاک روانہ کرنے کے 15دن بعد جبکہ تصدیق کیلئے 10دن بعد رابطہ کریں۔

(ش) مکمل کوائف اکھٹے بھیجنا لازمی ہے ۔ نشان زدہ کوائف کے ساتھ سابقہ کاغذات بھیجنا بھی لازمی ہے۔بصورتِ دیگر کاغذات مسترد کرئیے جائیں گے۔